ابنا: صدراحمدی نژاد نےملکی وغیرملکی صحافیوں کےساتھ ایک پریس کانفرنس میں علاقےمیں جاری انقلابی تحریکوں کی حمایت کےبارےمیں پریس ٹی وی کےنمائندےکےسوال کاجواب دیتےہوئےکہاکہ کہ ملت ایران تمام قوموں کےبنیادی حقوق کا حامی ہے اورہم اس راستےپرجائزاورقانونی طریقوں سےچلتےرہیں گے۔منگل کےدن تہران میں صدرمملکت کی بین الاقوامی کانفرنس میں تین سوسےزيادہ ملکی اورغیرملکی صحافیوں نےشرکت کی اوراسےدنیاکےتیس ملکوں نےکوریج دی۔صدرمملک نےاس پریس کانفرنس میں اہم ترین عالمی حالات کےبارےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےموقف کی وضاحت کی اور کانفرنس کاموضوع بھی یہی اعلان کیاگیاتھا اس کانفرنس کےاہم ترین سوالات بھی علاقائی مسائل اور اس کےسلسلےمیں سلامی جمہوریہ ایران کےموقف کےبارےمیں تھے۔صدراحمدی نژاد نےآزادی، انصاف، عزت اورقومی حق حاکمیت کوقوموں کابنیادی حق قراردیااورتاکیدکی کہ ایران پوری دنیامیں تمام قوموں کےحقوق کی مکمل حمایت کرتاہے۔صدرمملکت نےعلاقےکےحالات کی جانب اشارہ کرتےہوئےمظاہرین کےساتھ حکمرانوں کی گفتگواورمذاکرات کوواحدراہ حل قراردیااورکہاکہ وہ حکمراں جولامحدود اختیارات کےحامل ہیں ان کےاختیارات محدود اورقانون کےدائرےمیں آنےچاہئے،عوام کوووٹ دینےکاحق حاصل ہوناچاہئے، انھیں پوري آزادی سےمنصفانہ طورپرووٹ ڈالنےکاحق ہوناچاہئےاوروہ مساوی حقوق کےحامل ہوں۔صدرمملکت نےعلاقےکےملکوں کےمسائل کےبارےمیں امریکہ کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ تسلط پسندتحریک جودہشتگردی کےخلاف جدوجہد کےبہانےشروع ہوئی اورامریکہ نےگیارہ ستمبرکےبہانےعلاقےپربڑےپیمانےپرمنظم حملےشروع کردیئےتاکہ اپنی اقتصادی بدحالی کوبہتربناسکےاورصیہونی حکومت کوعلاقےمیں سامراج کےاصلی اڈےکی حیثیت سے کمزورہونےسےبچاسکے۔صدراحمدی نژاد نےدہشتگرد گروہ القاعدہ کےسرغنہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتےہوئےاس قتل کامقصدبھی آئندہ انتخابات میں اوبامہ کی کامیابی اورعوام کی حمایت کاحصول قراردیا۔صدر جناب احمدی نژاد نے اسلام کے تعلق سے واشنگٹن کی پالیسیوں کےبارےمیں کہا کہ ہمیں موثق ذرایع سے اطلاعات ملی ہیں کہ امریکہ پاکستان پرتسلط جمانے اور پاکستانی قوم اور حکومت کو کمزور بنانے کے لئے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کاروائياں کرنا چاہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس اقدام کے سہارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اوردیگر عالمی اداروں کو ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرکے علاقے میں اپنی موجود گي بڑھانا چاہتاہے اور پاکستان کے قومی اقتدار اعلی کوکمزور کرنے کے درپئےہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز